گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے دستے نے دبئی ایئر شو 2023 میں بھرپور شرکت کی جس میں اس کے جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارے اور اعلیٰ خصوصیات کے حامل سپر مشاق طیارے نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کے لییپیش کیا گیا۔نمائش میں شرکت پاک فضائیہ کی جانب سے جدت کے حصول اور ہوابازی کی صنعت میں بہترین کارکردگی کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ تاریخی لمحہ پاک فضائیہ کی جانب سے ایوی ایشن کے میدان میں ایک اہم سنگ میل اور ہوابازی کے حوالے سے عالمی سطح پر جدید ترین صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
تبصرے