گزشتہ دنوں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی جانب سے ناکام بنائے گئے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر بیس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایئر چیف نے دشمنان وطن کو جہنم واصل کرکے دراندازی کی اس بہیمانہ کوشش کو بروقت ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔
اس موقع پر چیف آف دی ائیر سٹاف نے بیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کرنے کے ان کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے دہشتگرد تنظیموں و انتہا پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بھرپور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔
تبصرے