گزشتہ دنوں پاکستان نیوی نے ضلع سجاول کے شہر جاتی میں ساحل ویلفیئرٹرسٹ اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا ا نعقاد کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ بیماریوں کی روک تھام اور ان سے بچائو کے متعلق احتیاط اور مختلف تدابیر سے مقامی آبادی کو آگاہ کیاگیا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔
تبصرے