گزشتہ دنوں پاک بحریہ سیلرز کے بیچ A-2023 - S کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کوسٹ، وائس ایڈمرل را جہ رب نواز تھے ۔تقریب کے آغاز میں کمانڈنگ آفیسرپی این ایس ہمالیہ کیپٹن وقاص شاہنواز نے سیلرز کی تربیت کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں نوجوان سیلرز پر آئندہ درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آپ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حصول علم وہنر کو اپنا شعار بنائیں اور پاک بحریہ اور ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیلرز میں انعامات تقسیم کیے۔ بہترین مجموعی کارکردگی پر سمیع اللہ کو چیف آف دی نیول سٹاف کٹلس کے انعام سے نوازا۔ تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر کمانڈر کراچی گولڈ میڈل کا انعام محمد وقارسلیم نے حاصل کیا اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر کمانڈر کراچی میڈل منصور حیات کے نام رہا۔ مہمانِ خصوصی نے تقریب کے آخر میں ٹائیگر سکواڈ کے شاندار مظاہرے اور پریڈ کو سراہا اور نقد انعام سے نوازا۔
تبصرے