گزشتہ دنوں ایک نجی کالج کے طلبہ اور فیکلٹی نے اوکا ڑہ گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلبہ نے یادگار شہداء پرپھو لو ں کی چادر چڑ ھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔انہیں فوج کے ملک وقوم کے لیے کلیدی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی اورطلبہ کوسا لٹ کورس کی نمائش کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہو ئے۔اس کے علاوہ طلبہ کو نشا نہ بازی کے طریقہ کار اور مختلف ٹینکو ں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ جنگ کے دوران نہراور دریا عبور کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے اورانشا ء اللہ ہم بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے اپنے وطن کی خدمت کریں گے۔
تبصرے