گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر ایچ ای الہام علیف، وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر و چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران، چیف آف آرمی سٹاف نے دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کے اعلیٰ حوصلے اور قابل ذکر معیار کو سراہا۔ آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا اور دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران،چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے باکو میں شہداء کی گلی میں پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
تبصرے