گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے سٹرائیک کور کی کور سطح کی اجتماعی تربیتی مشق کا دورہ کیا۔مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا ہے۔ انہوں نے جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کا ایک متاثر کن مظاہرہ دیکھا۔آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آرمی چیف نے ملٹی سپیکٹرل خطرے کے نمونے کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی چستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرے کے ماحول کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے رات کے آپریشنز میں حاصل کی گئی مہارت کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔قبل ازیں ان کی آمد کے موقع پرکور کمانڈر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
تبصرے