اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 15:12
Advertisements
Advertisements

ہلال کڈز اردو

دروازہ

دسمبر 2023

کھولوں میں جب بھی دروازہ
دیتا عجب ہے یہ آوازہ

کھلتا ہے جب چر چر کر کے
کہتا ہے  یہ  آہیں   بھر کے

گھر سے باہر جاتے کیوں ہو
مجھ کو روز رلاتے کیوں ہو

میں ہوں اسے جواباً  کہتا
محنت کش بیٹھا نہیں رہتا

وقت پہ اس کو کام ہے کرنا
روشن اپنا نام ہے کرنا

حرکت میں برکت ہے پیارے!
محنت میں عظمت ہے پیارے!

مجھ کو باہر جانا ہوگا
اپنا فرض نبھانا ہوگا

سارے کاموں کو نمٹا کر
جلد ملوں گا واپس آ کر
 

Advertisements