اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 06:41
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں
Advertisements

ہلال کڈز اردو

ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناحؒ

دسمبر 2023

 قائداعظمؒ وہ عظیم رہنماہیں جنہوں نے اپنی بے خوف قیادت، عزم کی بدولت برصغیر کےمحکوم مسلمانوں کوآزادی دلائی۔ وہ قوم جو انگریزوں اور ہندوئوں کی سازشوں کے بدولت دو صدیوں سے ابتری کی زندگی گزار رہی تھی، قائداعظمؒ نے اس کی قیادت کرتے ہوئے اسے ان کا کھویا ہوا مقام دلایا۔ یہ آپؒ ہی کی شخصیت تھی جس نے علامہ محمداقبالؒ کے خواب کوعملی تعبیربخشی۔ علامہ محمد اقبالؒ نے برصغیرمیں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔ وہ اس خواب کی تعبیر تو نہ دیکھ سکے لیکن قائداعظمؒ کی عظیم قیادت پرانہیں پورایقین تھا کہ مسلمان اپنی منزل ’پاکستان‘ لے کے رہیں گے۔
نِگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے 
(علامہ محمد اقبالؒ)
قائداعظمؒ کی بلند نگاہوں نےآزادی کی راہ میں کسی مشکل کوآڑے نہ آنے دیا۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ تمام معاملات میں اخلاقی اقدارکوسربلندرکھتے۔ انہوں نے کامیابی کو چار خوبیوں یعنی مضبوط کردار، جرات مندی، محنت اوراستقلال کا کرشمہ قرار دیا۔
قائداعظمؒ کی فہم و فراست،اعلیٰ کرداراورمضبوط ارادے کی بدولت ان کے حریف ان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہوجاتے۔ یہ قائداعظمؒ کا پختہ عزم ہی تھا کہ تحریک پاکستان کے دوران کوئی رکاوٹ انہیں اپنے ارادے سے متزلزل نہ کر سکی اور بہت سی مشکلات کے باوجود پاکستان دنیا کے نقشے پرایک آزاد مملکت کی حیثیت سے ابھرکررہا۔ اگرقائداعظمؒ کےعزم ،ارادے اور اصول پسندی میں ذرا بھی لچک ہوتی توانگریز اورہندو کبھی پاکستان بننے نہ دیتے۔ 
ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح
ملت ہے جسم، جاں ہے محمد علی جناح 
(میاں بشیر احمد)
معروف مصنف سٹینلےوالپرٹ نےاپنی کتاب ”جناح آف پاکستان“ میں قائد اعظمؒ کی تاریخ سازشخصیت کوان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے:
 ’’چند ہی شخصیات ایسی ہیں،جو تاریخ کا دھارا تبدیل کردیتی ہیں۔ان میں سے مُٹھی بھر ہی دنیا کا نقشہ تبدیل کر پاتی ہیں اور ایسے شاید آٹے میں نمک کے برابر بھی نہ ہوں ، جنہوں نے ایک قومی ریاست بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہو، مگرمحمّد علی جناح نے یہ تینوں کام انجام دیے۔‘‘پاکستان کی آزادی قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ہی کارنامہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی صورت میں برصغیر کے مسلمانوں کوایک عظیم قیادت فراہم کی کہ وہ پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔
ملّت ہوئی ہے زندہ پھر اس کی پکار سے
تقدیر کی اذاں ہے، محمد علی جناح 
(میاں بشیر احمد)
قائداعظم محمد علی جناحؒ پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ اورمضبوط ملک دیکھنا چاہتے تھے۔ انہیں قوم کے نوجوانوں سے قوی امید تھی کہ وہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم مملکت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قوم کو ’’اتحاد، ایمان، تنظیم‘‘ اور ’’کام، کام اور بس کام‘‘ کے زریں اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔31 اکتوبر 1947 کو مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران قائداعظم نے ان الفاظ میں نوجوانوں اور طلبا کو نصیحت کی:
’’پاکستان کواپنے جوانوں اور بالخصوص طلباء پر فخر ہے جو آزمائش اورضرورت کے وقت ہمیشہ صف اوّل میں رہے ہیں۔ آپ مستقبل کےمعمارِقوم ہیں‘اس لیے جو مشکل کام آپ کے سر پرکھڑا ہے‘اُس سےنمٹنے کے لیے اپنی شخصیت میں نظم وضبط پیدا کیجیے‘مناسب تعلیم اورتربیت حاصل کیجیے۔آپ کو پورا پورا احساس ہونا چاہیے کہ آپ کی ذمہ داریاں کتنی زیادہ  ہیں اوران سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد رہنا چاہیے۔‘‘ساتھیو! قائداعظمؒ کے یوم ولادت (25 دسمبر) پر ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کرداراوراوصاف کو اپنی شخصیت میں سمونے کی کوشش کریں۔ اسی طرح ان کے اقوال امید اور یقین کی شمع ہیں، جن کی روشنی میں چلتے ہوئے ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورامن وسلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔