گزشتہ دنوں پاکستان لانگ رینج (FTR) ٹیم نے یوکے بسلے(Bisley) میں منعقدہ یورپین ایف کلاس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا۔ یہ مقابلے 5سے10 ستمبر2023کوبرطانیہ ایف کلاس رائفل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 16اقوا م اور 200شوٹرز نے حصہ لیا۔ جس میں پاکستانی ٹیم کے 10ممبران نے شرکت کی اور انفرادی اور ٹیم میچز میں بین الاقوامی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے 2گولڈ،3سلور اور ایک برونز میڈل انفرادی FTRمیچز(800,900,1000 Yards)جبکہ انٹرنیشنل رٹ لینڈ FTR ٹیم کپ میں 1گولڈ میڈل حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے نوسو یارڈ ایف ٹی آر میچ کی انفرادی کیٹیگری میں سلور میڈل ،جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے ایف ٹی آر میچ کی انفرادی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ایف ٹی آر انفرادی زمرے میں مجموعی کارکردگی پر لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے پاکستان کے لیے ایک برونز میڈل بھی حاصل کیا۔
تبصرے