ملک میں ناگہانی صورت حال ہو یا عوام کسی بھی مشکل سے دوچار ہوں پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی بروقت خدمت کو یقینی بنایا ہے۔اسی طرح عمومی حالات میں بھی قومی خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انہی کاوشوں کے سلسلے میں گزشتہ دنوں بدین کے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی لوگوں کو طبی امداد کے ساتھ مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح مٹھی اور تھرپارکر میں بھی مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔
دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھی کوشاں رہتی ہے،اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے ملک کے متعدد علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بحالی اور قیام کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا جاتا ہے۔
تبصرے