گزشتہ دِنوں 'ایک دِن پاک فوج کے ساتھ 'کی مناسبت سے منگلا گیریژن میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں گو رنمنٹ گریجویٹ کا لج ٹالیاں والا اور گورنمنٹ کالج جہلم کے100سے زائد طلبا ء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اِس ایک روزہ پروگرام کا مقصد طلبا میںسکیورٹی کے متعلق آگاہی ،خود اعتمادی اور جذبہء حب الوطنی کو مزید اجاگر کرنا تھا۔ اِس موقع پر طلبا ء نے یادگارِشہدا ء پر حاضری دی ،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔بعد ازاں طلباء اور اساتذہ کو پاکستان آرمی کے مختلف ہتھیاروںکے سٹالز کا دورہ کرایا گیا اور جنگی ہتھیاروں وجنگی آلات کے بارے میں بتایا گیا۔ طلباء وطا لبات کی ہتھیاروں کے اسٹالز پر خصوصی دلچسپی کو ملحوضِ خاطر رکھتے ہوئے فائرنگ رینج پر لائٹ مشین گن کے فائر کا انتطام بھی کیا گیا ۔
اُنہوں نے اِس پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور پاک فوج کے عزم وایثار کو بے حد سراہا ۔یہ دورہ طلباء کے لیے انتہائی معلوماتی اور کارآمد رہا ۔ یہ دورہ تعلیمی اور عسکری اداروںکے مابین مربوط روابط اور باہمی ہم آہنگی کا مظہر تھا ۔ طلبا ء نے پاک فوج کے جوانوں کی روزمرہ کی زندگی میں بلند حوصلے اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستان کے لیے ہر دم تیار اور قربانی دینے کے عزم کو دل کی اتھا ہ گہرایوں سے تسلیم کیا۔کالج کے وفد نے پاک فوج کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور مستقبل میں بھی اِس سلسلے کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد کی آمد پر کمانڈٹ آرٹلری بریگیڈئر محمدارشد خان نے وفد کااستقبال کیا۔
تبصرے