گزشتہ دنوں 'ایک دن پاک فوج 'کی منا سبت سے پشاور گر یژن میں پر وگرام منعقد کیا گیا جس میں پشا ورکی مختلف یو نیو رسٹیو ں اور سکو لز کے طلبا و طالبا ت نے شرکت کی۔ اس ایک روزہ پر وگر ام کا مقصد طلباو طا لبات میں سکیور ٹی سے متعلق آگا ہی خود اعتما دی اور جذبہ حب الوطنی کو مزید اجا گر کر نا تھا ۔ اس مو قع پر طلبا وطلبات نے یادگار شہدا پر حا ضر ی دی پھو ل چڑ ھا ئے فا تحہ خو انی کی اور شہدا کے بلند درجا ت کے لیے دعا کی ۔
اس موقع پر طلبا و طا لبات کو آرمی ایوی ایشن بیس کا دور کر وایا گیا جہا ں پر مختلف قسم کے ہیلی کا پٹرز کے با رے میں بتا یا گیا ۔ اس کے علا وہ طلبا و طا لبات کے لیے مختلف قسم کے فو جی ہتھیار وںاور آلات کی نما ئش کا بھی بندوبست کیا گیا ۔ طلبا وطا لبات نے چھو ٹے ہتھیار وں سے فا ئر نگ بھی کی۔ طلبا و طا لبات نے سیلف پر وٹیکشن آر ٹلر ی توپو ں ، بکتر بندگا ڑیو ں،انجینئرز ، سگنلز اور آرمی میڈ یکل کور کے سٹا لز کا بھی معا ئنہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد عوام اور فو ج کے درمیا ن تعلقات کومزید مضبوط بنا نا تھا ۔ طلبا و طالبات نے پورا دن پاک فو ج کے سا تھ پور ے جو ش و خر وش کے ساتھ گزاراوریہ موقع فر اہم کر نے پرپاک فوج کا شکر یہ ادا کیا ۔
تبصرے