گز شتہ دنوں کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنر ل حسن اظہرحیا ت نے ضلع جنوبی وزیرستان، خیبر ، کرم اور سوات کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کما نڈر زنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل و تعمیر و تر قی کے لیئے کی جا نے والے کو ششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔
کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیا ت نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کر تے کہا کہ دہشتگر دی کی لعنت کے مکمل خا تمے تک جنگ جاری رہے گی ، اور ان کے بلند حو صلے کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ شہدا کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی انشاء ﷲ پا کستان میں مکمل امن آ ئے گا ۔ دوروں کے دوران جنر ل آفیسر کما نڈنگ کوہاٹ گیریژن میجر جنرل احسن خٹک، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور( نارتھ) میجر جنرل نورولی خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور (سائوتھ) میجر جنرل ہارون حمید بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
تبصرے