گزشتہ دنوں43ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کور لیول فائرنگ مقابلوں کا انعقادجہلم کے علاقے ٹِلہ فیلڈ فائررینجز پر کیا گیا ۔نشانہ بازی کے اان مقابلوں کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں پاکستان آرمی کی راولپنڈی کورکی مختلف فارمیشنز حصہ لیتی ہیں ۔ نشانہ بازی کے ان مقابلوں میں 12 ڈویژن، 19 ڈویژن، 23 ڈویژن 111 بریگیڈ اورہیڈ کوارٹرز ایف سی این اے کی ٹیمیں شامل تھیں۔
نشانہ بازی کے ان مقابلوں میں ہیڈ کوارٹر ز23ڈویژن کی ٹیم نے پہلی اور 19 ڈویژن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کی اختتامی تقریب 15 اگست کو آرمی مارکس مین یونٹ(اے ایم یو)جہلم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر راولپنڈی کورلیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے۔
کور کمانڈر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ڈویژن کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے نقد انعام جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ۔اس کے علاوہ مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے جوانوں اور افسران میں نقدانعامات کے علاوہ میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔
تبصرے