گزشتہ دنوں بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ سٹار 2023" کا مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں آغاز ہو گیا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف۔17تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گرائونڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔
1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہونے والی برائٹ سٹار آج ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ بعد ازاں 1995 سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیے مدعو کیا جانے لگا جس نے اس مشق کو عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اس سال کی پر وقار مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
تبصرے