گزشتہ دنوں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر(Ms Jane Marriott) جین میریٹ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، عصر حاضر کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور نئے ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانوی مسلح افواج کی اعلیٰ عسکری شخصیات بھی موجود تھیں۔ائیر چیف نے دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی اور دونوں اہم اتحادیوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
تبصرے