گزشتہ دنوں میرین ریلوے ڈاک کی تعمیر ِنو کے سلسلے میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پی این ڈاکیارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کوڈاک کی افادیت اور ازسرِنو تعمیر کی ضرورت پربریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے میرین ریلوے ڈاک کی از سر ِنو تعمیر کے سلسلے میں پی این ڈاکیارڈ اور بحریہ فاؤ نڈیشن کی مشتر کہ کاوشوں کو سراہا اورامید کا اظہار کیا کہ اس اہم ڈاک کی تعمیر کا کام بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔پی این ڈاکیارڈ میں میرین ریلوے ڈاک 1961ء کے اوائل میں تعمیر کی گئی جو چھوٹے جہازوں کی مرمت کے لیے اہم تکنیکی سہولت ہے۔ اس ڈاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور دورِ حاضر کی سہولیات کی دستیابی کی ذمہ داری پی این ڈاکیارڈ اور بحریہ فاؤنڈیشن کو سونپی گئی ہے۔
تبصرے