کیڈٹ کالج اورماڑہ پاکستان نیوی کا تعلیمی ادارہ ہے جو بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ کالج ساحلی پٹی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔کالج میں کیڈٹس کی سہولت کے لیے وقتاً فوقتاًمختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میںکالج میں کیڈٹس میس اورنئے ایڈمن بلاک " قائد بلاک" کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور ِمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کالج آمد پرکمانڈر ویسٹ رئیر ایڈ مرل سید فیصل علی شاہ اور کالج کے پرنسپل کیپٹن فضل الرحمن نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ افتتاح کے بعد چیف آف دی نیول سٹاف نے کیڈٹس میس اور قائد بلاک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔اس افتتاحی تقریب میں کمانڈر کوسٹ، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(ایڈمن) ،ڈائریکٹر جنرل این آئی، کیڈٹ کالج کے سابق پر نسپل اور ڈی ڈبلیو اینڈ سی ای (نیوی) نے بھی شرکت کی۔
تبصرے