گزشتہ دنوں دوسری چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپیئن شپ 2023 کا آخری میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ مردوں کی کیٹیگری میں واپڈا کے ناصر اقبال اور SNGPL کے اسرار احمد جبکہ خواتین کیٹیگری میں واپڈا کی نورالعین اور پاک آرمی کی زینب کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا کے ناصراقبال اور پاک آرمی کی زینب نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
بعد ازاں امیر البحر نے فاتحین اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارک باد دی۔اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، سپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور سکواش اور دیگر کھیلوں کے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرے