گزشتہ دنو ں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنو ں کینٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جنرل آفیسر کما نڈنگ میجر جنرل احسن خٹک نے آرمی چیف کوجانی خیل خودکش دھما کے اور علاقائی سکیو رٹی اقداما ت پر بر یفنگ دی ۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گر دوں کے بزدلا نہ حملے دہشت گر دی کے خا تمے کیلئے ہما رے عزم کو کمز ور نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے شہداء کے ورثاء کو یقین دہا نی کر ائی کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے سا تھ کھڑ ی ہے۔ جنرل سید عا صم منیر نے کہا کہ پا کستا ن میں امن واستحکام ہما رے شہداء کی قربا نیوں کی مر ہونِ منت ہے اور پاکستان کی مسلح افواج مادرِوطن سے دہشت گر دی کے نا سور کو ہر قیمت پر ختم کر نے کے لییپر عزم ہیں ۔
آرمی چیف سید عا صم منیر نے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنو ں کا دورہ بھی کیا اور زخمیو ں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
تبصرے