گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع جنو بی وزیر ستان کے علاقے شیروانگی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کما نڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ انسپکٹر جنرل فر نٹیر کور( سا ئوتھ) میجر جنرل ہاورن حمید نے آرمی چیف کو تازہ تر ین سکیو ر ٹی صورت حا ل اور پا ک افغا ن با رڈرپر باڑ لگا نے کے عمل اور قبا ئلی اضلاع میں تر قیاتی کا مو ں سے آ گا ہ کیا ۔
آرمی چیف نے جنو بی وزیر ستان میں آ سمان منزہ کے قریب شیر وانگی کے علا قے کا دورہ کیا جہا ں گزشتہ دنوں پا ک فو ج کے چھ بہا در جو انوں نے دہشت گردوں کے خلا ف بہا در ی سے لڑتے ہو ئے جام شہادت نو ش کیا ۔
پا ک فوج کے سربراہ نے علا قے میں تعینات افسر وں اور جوانوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ شہداہ ہما را فخر ہیں اور ان کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جائیں گی۔ پا کستا ن کو غیر مستحکم کر نے کے دشمن کے ایجنڈے کے تحت کا م کر نے والوں کے ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیا ر ڈالنے تک ان کے خلاف کا رروائی جا ری رہے گی۔
آرمی چیف جنرل سید عا صم منیر نے کمانڈر پشا ور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کے ہمراہ ایس ڈبلیو ایس ہسپتال وانا میں دہشت گر دوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانو ں کی خیر یت بھی دریا فت کی۔
تبصرے