گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جمہوریہ ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد فوجی ودفاعی تعاون کو بڑھانا تھا۔دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیارکو سراہا۔وزارت دفاع پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
تبصرے