گزشتہ دنوں ملتان گیریژن میں سالانہ آرمی لیول حفظ و قرا ٔت مقابلہ 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا انعقاد ہر سال مذہبی کیڈر کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔ حفظ کیٹیگری میں 177 انجینئرز بٹالین کے نائب خطیب محمد عثمان اور 31 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے نائب خطیب حافظ عبدالاحد نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کیں۔ قرأت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے نائب خطیب محمد مشتاق اور ڈیفنس کمپنی ہیڈکوارٹربہاولپور کور کے نائب خطیب محمد شاہد نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر نے شرکاء کی کارکردگی کو سراہا اور سب کو قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا۔
تبصرے