آ گیا دیکھو بہار کا موسم
پھولوں پہ نکھار کا موسم
پرندے سارے چہک رہے ہیں
باغ پھولوں سے مہک رہے ہیں
کہیں ہے گیندا، کہیں گلاب
چمن ہوا سارا شاداب
چاروں طرف ہریالی ہے
جھومتی ہر اک ڈالی ہے
تتلیاں اڑتی ہیں ہوا کے سنگ
بکھر رہے ہیں ہر سُو رنگ
جب بھی بہار کا موسم آئے
باغوں میں بلبل گیت سنائے
کوئل بھی کُوکُو بولتی ہے
کانوں میں رس گھولتی ہے
آئو باغ کی سیر کو جائیں
بہار کا جشن خوب منائیں
موسم بہار ہے نعمت خدا کی
اس سے عیاں قدرت خدا کی
تبصرے