سائنسی برادری متفق ہے کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں اسے دو بڑے موسمی نظاموں کے شدید ترین اور منفی اثرات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ ایک نظام زیادہ درجہ حرا...