ہلال نیوز

33ویںنیشنل گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز2019 میں اعلیٰ کارکردگی 

گزشتہ دنوں 33 ویں نیشنل گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک بحریہ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ہیڈکوارٹر ز کمکار کے زیر ِاہتمام تقریب ِتقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔یہ گیمز بالترتیب نیپال میں منعقد ہوئے۔اِس موقع پر تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمان ِ خصوصی کمانڈر کراچی ،وائس ایڈمرل زاہد الیاس تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ پاک بحریہ سمندر ی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خاص طور پر کرکٹ ،نشانہ بازی،سکواش اور ہاکی جیسے کھیلوں میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی مہیا کرتی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ باقاعدگی سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے جن میں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئین شپ، گالف چیمپئین شپ(ایشین ٹور)، انٹر نیشنل ناٹیکل مقابلے، چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ، شوٹنگ چیمپئین شپ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئین شپ اور کشتی رانی کے مقابلے شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور کوچزکو مبارکباد پیش کی اور انعامات سے نوازا۔



 

یہ تحریر 20مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP