گزشتہ دنوں 25 میکانائزڈ ڈویژن انٹر یونٹ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2017 کا انعقاد ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی جی او سی 25 میکانائزڈ ڈویژن میجر جنرل زاہد محمود اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور تھے۔ اس مقابلے میں 25 میکانائزڈ ڈویژن کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 87 ایس پی میڈیم رجمنٹ آرٹلری مقابلے کی فاتح ٹیم قرار پائی۔ جبکہ 23 ایس اینڈ ٹی بٹالین دوسرے نمبر پر رہی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
یہ تحریر 400مرتبہ پڑھی گئی۔