ہلال نیوز

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں 140 جنرل ڈیوٹی پائلٹ،86 اانجنیئرنگ ،96 ائیر ڈیفنس،21 ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور 05 لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ڈاکٹر عارف علوی ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا خیر مقد م کیا۔          

پاس آئو ٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہو ئے  صدر ِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قابلِ فخر محافظ ہونے کی حیثیت سے آپ نے پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کو استعمال کر تے ہو ئے غیر متزلزل جذبے کے سا تھ پاکستان ائیر فورس کو بانیٔ پاکستان کے تصور کے مطابق ایک بہترین فضائیہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

پریڈ کے اختتام پر پی اے ایف اکیڈمی کی" شیر دل فارمیشن" اور     "بریو ہارٹس"نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا ۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران ، گریجو یٹ ہو نے والے کیڈٹس کے والدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ تحریر 668مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP