ہلال نیوز

ڈی جی رینجرز (سندھ) کا اندرون سندھ کا دورہ

گزشتہ دنوںڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے اندرونِ سندھ شہباز رینجرز ہیڈکوارٹر سکھر، سردارگڑھ اور میر پور ماتھیلو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز نے ان کوآپریشنل تیاریوں اور اندرونِ سندھ میں امن وامان کی صورتِ حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے تعینات آفیسرز اور جوانوں کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مزید بہتری کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں رہیں۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر انتظام چلنے والے سندھ رینجرز ہسپتال کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

یہ تحریر 536مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP