ہلال نیوز

ڈی جی رینجرز ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب

گزشتہ دنوں پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کے ایچ اے ا سٹیڈیم گلشن اقبال میں ڈی جی رینجرز ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعیدتھے۔ فائنل میچ ڈی جی رینجرز الیون اورڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجس میں رینجرز الیون کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی نے میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5لاکھ روپے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 3لاکھ روپے ، بیسٹ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو پچاس ،پچاس ہزار روپے کے انعامات سے نوازا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی میڈلز تقسیم کئے گئے۔

یہ تحریر 306مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP