ہلال نیوز

پی این آر اے میٹ 2018

گزشتہ دنوںپی این آر اے میٹ کے54ویں مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج اور پی این ایس ہمالیہ فائرنگ رینج کراچی میں منعقد ہوئے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے پا ک بحریہ کی مختلف کمانڈز کے 300شوٹرز کو 8گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پی این آر اے میٹ کے دوران مختلف ٹیموں اور انفرادی شوٹرز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے، کوسٹل کمانڈ کی کمکوسٹ بلیوٹیم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 145پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کمنارکمسیپ کی ٹیم 88پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کمکوسٹ بلیو ٹیم کے بلال احمد PO/MAR نے بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور شوٹرز میں انعامات تقسیم کئے۔


میری ٹائم سکیورٹی کا انسدادِ منشیات آپریشن

گزشتہ دنوںپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندرمیں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شمالی بحیرہِ عرب میں کشتی سے تقریباً تین ٹن حشیش قبضے میں لی، جس کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے۔آپریشن کے دوران پکڑی گئی بعدازاںمنشیات تلف کرنے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس  کے حوالے کی گئی۔

اس پیچیدہ آپریشن کی کامیاب تکمیل قومی میری ٹائم فورسز کے اعلیٰ اشتراک، رابطہ سازی اور تعاون کی بہترین مثال ہے۔ یہ آپریشن قوم کے لئے اس امر کی یقین دہانی بھی ہے کہ سمندروں کو کسی بھی غیر قانونی مقصد کے استعمال سے تحفظ فراہم کرنے اور آزادانہ قانونی تجارت کو ممکن بنانے کے لئے پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہمہ وقت تیار، چوکس اور پُر عزم ہیں۔

یہ تحریر 632مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP