ہلال نیوز

سی ایم ایچ راولپنڈی میں کاکلیر امپلانٹ کا آغاز

سی ایم ایچ راولپنڈی میں کا کلیر امپلانٹ
(Cochlear Implant)

کا آغاز ہوگیا ہے۔ میجر جنرل زاہد حمید کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے ذاتی دلچسپی کی بنیاد پر اس پروگرام کا آغاز کیا۔ اس سلسلے کے پہلے کاکلیر امپلانٹ کا کامیاب آپریشن حوالدار وسیم کا کیا گیا۔ جو عسکری خدمات کے دوران قوت سماعت سے مکمل محروم ہوگئے تھے۔ کاکلیر امپلانٹ ایک ایسا مصنوعی کان ہے جو آپریشن کے ذریعے قوت سماعت سے محروم افراد کے کان میں نصب کیا جاتا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے یہ اقدام زخمی جوانوں کو مصنوعی اعضاء کی فراہمی اور اُن کی بحالی صحت کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہے۔
 

یہ تحریر 344مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP