ہلال نیوز

آپ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھیں

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔۔۔
چیف آف آرمی سٹاف نے دورئہ بلوچستان کے موقع پر کمانڈاینڈ سٹاف کالج اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیکس کا بھی دورہ کیا

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی شہر کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کور ہیڈکواٹرزمیں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں سربراہ پاک فوج کو آپریشنل تیاریوں، ٹریننگ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔




چیف آف آرمی سٹاف نے کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سپہ سالار نے جوانوں اور افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دی۔
تربت دورے کے دوران آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان نے چیف آف آرمی سٹاف کو سکیورٹی کی موجودہ صورت حال اور ساز گار ماحول کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ قبل ازیں کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔
 

یہ تحریر 153مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP