ہلال نیوز

ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر میں ''صباؤن۔ٹو'' پروجیکٹ کی تقریب کا انعقاد

ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر میں ''صباؤن۔ٹو'' پروجیکٹ کی تقریب کا انعقاد

 

گزشتہ دنوں ''صبائون۔ٹو'' پروجیکٹ کے زیر اہتمام 81 تسلیم شدہ افراد کے چھٹے بیچ کی ہنر مند سرگرمیوں میں تربیت مکمل ہونے پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد ''ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ'' میں کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور، خیبرپختونخوا (نارتھ) میجر جنرل محمد وسیم اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔  یاد رہے کہ اب تک 689 افراد فارغ التحصیل ہو کر معاشرے میں مفید شہری کی حیثیت سے اپنا کردارادا کر رہے ہیں۔ اب مزید 81 تسلیم شدہ افراد اس پروجیکٹ کے تحت ''ڈی ریڈیکلائزیشن'' پروگرام کا حصہ بن کر ''ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ'' (صبائون۔ٹو) سے فارغ التحصیل ہو کر معاشرے میں شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد وسیم اشرف نے تربیت مکمل کرنے والوں سے ملاقات کی اور ان کے تربیتی معیار کو سراہا۔ تقریب میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ارشد توفیق، پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن (ریٹائرڈ) اسلام زیب، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عصمت اﷲ وزیر، مختلف ایجنسیوں کے ملکان اور مقامی ملکان کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

یہ تحریر 606مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP