غیو راور جفا کش قبائل نے ہمیشہ ملک کی سر بلندی کیلئے قر بانیاں دی ہیں؛خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کو ختم کردیا گیا ۔دولت اور تجارت سے نہیںبلکہ تعلیم ہی کی مدد سے ہم اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ، خو دپر جبر کرکے بچوں کو تعلیم دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خیبر ایجنسی باڑہ صباؤن 2 سے 126 افراد کی تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب سے کیا۔ ڈی۔ریڈیکلائزیشن سنٹر (ڈی آرسی)صباؤن2باڑہ میں مجموعی طور305افراد کی کونسلنگ جا ری ہے۔ اس موقع پر کمانڈر پشاور کور کے علاوہ آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنر ل وسیم اشرف، پو لیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی اور علا قائی مشران سمیت سول و فوجی افسران شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کو ر کمانڈر نے مزید کہا کہ خیبر ایجنسی میں قیام امن اور فروغِ تعلیم کے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے
یہ تحریر 464مرتبہ پڑھی گئی۔