گزشتہ دنوںصادق پبلک سکول بہاولپور کے طلباء اور اساتذہ نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ پروگرام کے تحت بہاولپور گیریژ ن کا دورہ کیا۔اِس پروگرام کا مقصد نو جو ان نسل خصوصاً طلبا ء کو سکیو ر ٹی سے متعلق آ گا ہی اور پا ک فوج کی دفاعی ذ مہ د ار یو ں و پیشہ و را نہ صلا حیت کے با ر ے میں آ گا ہ کر نا ہے۔
پروگرام کا آغاز پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کر کے کیا گیااور طلباء نے یادگارِشہداء پرپھول بھی چڑھائے۔اس موقع پر فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی اور پاک فوج سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ طلباء نے ٹریننگ ایریاکا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے گفتگوکی اور ٹینک کی سواری بھی کی۔ مزید برآںطلبا ء اور اسا تذ ہ نے ا س ایک رو ز ہ پر وگر ام میں گہر ی د لچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پا ک فو ج کا شکریہ ادا کیا۔
یہ تحریر 577مرتبہ پڑھی گئی۔