گزشتہ دنوں 'ایک دن پاک فوج کے ساتھ' پروگرام کے تحت مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے 200 سے زائد طلباء و طالبات نے پنوں عاقل کینٹ کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات نے گیریژن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اسی سلسلے میں پاک فوج کے نیشنل سکیورٹی میں کردار کے حوالے سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جنرل کمانڈنگ آفیسر پنوں عاقل ڈویژن میجر جنرل ظفر اﷲ خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔
یہ تحریر 328مرتبہ پڑھی گئی۔