گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد 'ایک دن پاک فوج کے ساتھ' پروگرام کے تحت نوجوان طلباء و طالبات کو عسکری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور وطن عزیز کے ساتھ جذبۂ حب الوطنی کو اُجاگر کرنا تھا۔ اس دوران طلباء و طالبات نے جنگی سازوسامان دیکھا اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ طالب علموں نے عسکری زندگی اور جنگی سازوسامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
یہ تحریر 381مرتبہ پڑھی گئی۔