ہلال نیوز

ایک دن پاک فوج کے ساتھ

گزشتہ دنوں ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 500 سے زائد طلبا اور اساتذہ نے ملتان گیریژن میں فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔ اس دورے کا مقصد نوجوان طلبا کو عسکری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس دوران طلباء نے جنگی حالات میں استعمال ہونے والے ہتھیاروںاور سازوسامان کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔طلبا پاک فوج کے تربیتی معیار سے بہت متاثر ہوئے اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی طرف سے آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا ۔

یہ تحریر 641مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP