گزشتہ دنوںچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن لائن آف کنٹرول پر تعینات دستوں کے ساتھ گزارتے ہوئے جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ بطور سپاہی ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ایسے تہواروں پر بھی اپنے گھروں سے دور ملکی سرحدوں کی حفاظت پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ تھے۔
یہ تحریر 606مرتبہ پڑھی گئی۔