ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کی کرنل سہیل عابد شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت

چیف آف آرمی سٹاف کی  کرنل سہیل عابد شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد IBO کے دوران بلوچستان میںکِلی الماس (Killi Almas) کے نزدیک شہید ہوئے۔ نماز جنازہ میں سینیئر سول و ملٹری افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو ملٹری اعزاز کے ساتھ بوبری (Bobari) کے مقام پر بھارہ کہو کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔

 

بلوچ رجمنٹل سنٹر۔ سی اوز کانفرنس

گزشتہ دنوں بلوچ رجمنٹل سنٹر میں سی اوز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کی۔ اس کانفرنس میں ڈی جی انفنٹری اور تمام بلوچ یونٹ کے کمانڈنگ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بلوچ یونٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اہم امور کو زیر غور لاتے ہوئے یونٹوں کو درپیش دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے یونٹس کی موجودہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹروپس کے بلند حوصلے اور جذبے کی تعریف کی۔

یہ تحریر 432مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP