ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا ایس ایس جی ٹریننگ ایریا تربیلا کا دورہ

گذشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ اس ٹریننگ میں نائیجیرین سپیشل فورسز بٹالین کو پاک فوج ایس ایس جی ٹیم نے آٹھ ہفتوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ میں 440 بشمول 26 افسران شامل تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ٹریننگ کے معیار کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کا سب کو مل کر سدِباب کرنا ہوگا۔

یہ تحریر 424مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP