گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر سرپیر اور پانڈو سیکٹر میں تعینات دستوں کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور اُن کے بلند عزم کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ تاہم ہم اپنی سرزمین کے دفاع کی خاطر ہر دم تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کشمیر ایک اہم غیر حل شدہ ایجنڈا ہے اور ہم کشمیریوں کے تاریخی مؤقف کے ساتھ ہیں۔
یہ تحریر 475مرتبہ پڑھی گئی۔