ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر واقع کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈروں نے انہیں سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں خصوصاً سول آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور ذمہ داری سے جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔ انہوں نے فوجی جوانوں اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کے بلند حوصلوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حفاظتی اقدامات مزید بڑھانے اور شہری آبادی کے تحفظ کے لئے مزید کمیونٹی شیلٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہمارے 2003ء کے سیزفائر معاہدے کی پاسداری کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے

یہ تحریر 394مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP