گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ جن میں ایگریکلچر پارک وانا کے مقام پر اورمارکیٹ مکین کے مقام پر شامل ہیں۔ یہ دونوں پراجیکٹس فاٹا کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا حصہ ہیں۔ ان پراجیکٹس کی پاکستان آرمی کے انجینئرز اور حکومت کے تعاون سے تکمیل ہوگی۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اﷲ محسود کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ان کو انصاف کے حصول تک پوری مددجاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ تحریر 451مرتبہ پڑھی گئی۔