ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ شمالی وزیرستان

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو علاقے میں سکیورٹی کی صورت حال، بارڈر مینجمنٹ، ترقیاتی کاموں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تمام تر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن کے لئے معاشی اور معاشرتی بحالی پر کئے گئے کاموں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے بلند عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس خطے میں دہشت گردی کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ یہ وقت وزیرستان اور اس کے اضلاع کی ترقی اور سربلندی کا وقت ہے۔

یہ تحریر 434مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP