ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کی نائب صوبیدار محمد ندیم شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نائب صوبیدار محمد ندیم شہید کے اہلِ خانہ سے گائوں چاہ گانجا جہلم میں اُن کے گھر جا کر تعزیت کی۔ نائب صوبیدار محمد ندیم شہید 29 ستمبر کو رکھ چکڑی سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنے۔ وہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سول افراد کی مدد کررہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اُن کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ نائب صوبیدار ندیم شہید نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے وقف کی اور اپنی جان کو بے گناہ شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے قربان کردی۔

یہ تحریر 381مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP