چیف آف آرمی سٹاف کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات
یومِ دفاع کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز آڈیٹوریم میں شہداء کے لواحقین اور غازیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وہ سب سے فرداً فرداً ملے اور اُن کے مسائل سُنے۔ مزید برآں اُن مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی احسان مند ہے اور فوج شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔ شہداء کے لواحقین نے بھی اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
یہ تحریر 760مرتبہ پڑھی گئی۔