گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹن لنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے جدید ترین ٹن لنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔
ٹی آئی پی کا مقصد سرنگوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں جس میں تحقیق و ترقی اور سرنگوں کے وسائل میں تعاون شامل ہے، کو فروغ دیتا ہے۔
ٹی آئی پی ٹن لنگ اکیڈمی اور صنعت کے ماہرین دونوں کے ذریعے ٹن لنگ کی تعلیم کو سمیٹنے کے لئے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ٹی آئی پی دنیا میں ایسی صرف چھٹی سہولت ہے جو ایف ڈبلیو او کی طرف سے 10 ماہ کے مخصوص وقت میں مکمل اور فعال کی گئی ہے۔
آرمی چیف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (NEOC) کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ملک میں چلائی جانے والی تازہ ترین پولیو مہموں اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے حساس مقامات پر اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ پولیو ٹیموں کے پولیو سے پاک پاکستان کو یقینی بنایا جاسکے۔ ٹی آئی پی پہنچنے پر آرمی چیف کا انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے استقبال کیا۔
یہ تحریر 327مرتبہ پڑھی گئی۔